ویرات کوہلی کی ‘تربان’ پہنے تصاویر وائرل، مداحوں نے سردار جی کا لقب دیدیا

بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی کی نئے انداز میں تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں انہوں نےروایتی سکھ پگڑی (تربان) پہن رکھی ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی بعض تصاویراور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ویرات کے قریب انوشکا شرما بھی موجود ہیں۔

ویرات کوہلی کے نئے انداز پر صارفین نے حیرت کا اظہار کیا ہے، بعض صارفین کا کہنا تھا کہ کیا ‘فلم رب نے بنادی جوڑی’ کا پارٹ 2 بنایا جارہا ہے، کچھ صارفین نے تو کوہلی کو اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے پر مبارک باد بھی دے ڈالی،کسی نے انہیں سردار جی کا لقب بھی دے ڈالا۔

کوہلی کی تصاویر پر بعض صارفین نے تنقیدی تبصرے بھی کیے اور کہا کہ وہ کرکٹ چھڑ کر یہی کرلیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما ممبئی میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں