وزیراعظم عمران خان روس کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان روس کا دورہ مکمل کرکے پاکستان واپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی دورہ روس مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر روس گئے تھے جہاں ان کی صدر پیوٹن سے تین گھنٹے طویل اہم ملاقات ہوئی، اس کے علاوہ وزیراعظم اور وزراء کی وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔

روسی صدر نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ورکنگ لنچ دیا جس دوران کئی ایم او یوز، اسلاموفوبیا اور ویزا ایشو بھی زیرِ بحث آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں