پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے پلے آف مرحلے کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
لاہور کےقذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے، کامران اکمل نے 58 اور شعیب ملک نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔
ان کے علاوہ حسین طلعت نے 28، محمد حارث نے 12 اور یاسر خان نے 8 رنز بنائے
170 is the number on the board. Islamabad batters are gearing up 🙌🏼
Predictions? #HBLPSL7 I #LevelHai I #PZvIU pic.twitter.com/FVrc9IKurG
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2022
اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 170 رنز کا ہدف 20 اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز نے 49 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیلی،اعظم خان نے 28 اور کپتان شاداب خان نے 22 رنز بنائے،ویل جیکس 11 اور آصف علی 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
لیام ڈاؤسن 2 گیندوں پر 10 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے اور ٹیم کو فتح دلوادی۔
Beautiful work by both teams but it is the @IsbUnited squad that took the game away 💪🏼 #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvIU pic.twitter.com/A1noN8vv2p
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2022
پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی کی ٹیم میں کپتان وہاب ریاض،کامران اکمل،محمد حارث،شعیب ملک ، حسین طلعت،حیدرعلی،خالدعثمان،سلمان ارشاد، یاسرخان،علی ماجد اور بینی ہوویل شامل تھے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز،ول جیک،اعظم خان، آصف علی،فہیم اشرف،لیام ڈاوسن،حسن علی،اطہرمحمود،زاہد محمود،وقاص مقصود شامل تھے۔
خیال رہےکہ اب اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ دوسرے ایلمنیٹر میں لاہور قلندرز سے ہوگا اور ان میں سے جو جیتے گا وہ ملتان سلطانز سے فائنل میں مقابلہ کرےگا۔