گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون جاں بحق ہوگئیں، خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے 40 ہزارروپےچھینے، موبائیل فون چھیننے پر خاتون نےمزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی اور خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
اطلاعات کے مطابق خاتون اپنے شوہرکے ساتھ ایک ہفتہ قبل ہی کینڈا سے پاکستان آئی تھی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ احمد نگر کے علاقے گل والا کے قریب پیش آیا جب کار میں سوار پاکستانی نژاد کینیڈین میاں بیوی شہر سے اپنے گاؤں حسن والی جارہے تھے۔
اس دوران موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ان کا پیچھا کیا اور کار روک لی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ شوہر محفوظ رہا۔
واقعے کے بعد ملزمان فرارہوگئے جبکہ واقعے کا مقدمہ شوہر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔