پاکستان نے یوکرین سے پاکستانی طلبا کی باحفاظت واپسی کا معاملہ اٹھادیا۔پاکستان اور یوکرین کے وزرائے خارجہ میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دی مترو کولیبا نے شاہ محمود قریشی سے گفتگو کی تصدیق کردی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان یوکرین میں امن کے لیے عالمی تنظیموں کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔دی متروکولیبا نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے دوران گفتگو پاکستانی طلبا کی بحفاظت واپسی پر بات کی۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پر واضح کردیا ہے کہ پاکستانیوں کی سلامتی کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ روسی صدر پیوٹن کو جنگ روکنے پر مجبور کیا جائے۔یوکرین کے وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ جانوں کے تحفظ کا بہترین راستہ یہی ہے کہ روس کو جنگ سے روکا جائے
Load/Hide Comments