‘ آپ یقیناً چیمپئن ہیں’، شاہد آفریدی شاہین کو داد دیے بنا نہ رہ سکے

سابق کپتان شاہد آفریدی نے لاہور قلندرز کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی اور شاہین کی کپتانی کی بھی تعریف کی۔

ایونٹ کے آغاز سے قبل جب لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کے سپرد کی تو شاہد آفریدی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے شاہین کو فی الحال کپتانی کی حامی بھرنے سے منع کیا تھا چونکہ وہ ابھی کم عمر ہے، لہٰذا اسے کہا تھا کہ اپنی بولنگ پر توجہ دے’۔

تاہم گزشتہ شب پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے پر شاہد آفریدی نے لاہور قلندرز کے لیے پیغام جاری کیا اور اس میں خصوصی طور پر شاہین کو مینشن کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ‘لاہور قلندرز آپ شاندار ہیں’۔

سابق کپتان نے کہا کہ ‘مبارک ہو شاہین، آپ یقیناً چیمپئن ہیں بلکہ قلندرز کا پورا اسکواڈ ہی چیمپئن ہے، یہاں تک کہ پورا لاہور اس جیت کے قابل تھا ‘۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کے فائنل میں پہنچنے پر شاہد آفریدی نے کُھل کر شاہین کی کپتانی کی داد دی تھی۔

انہوں نے قلندرز کے اسلام آباد کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کو پی ایس ایل کی تاریخ کا بہترین میچ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شاہین نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کپتانی کا مظاہرہ کیا۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1497277439575216134?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1497277439575216134%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F278695

اپنا تبصرہ بھیجیں