‘بولر آف دی ٹورنامنٹ’ کا اعزاز لینے والے شاداب نے اپنا ایوارڈ کس کے نام کیا؟

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ‘بولر آف دی ٹورنامنٹ’ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد اپنے چاہنے والوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔

شاداب ان چند کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جن کے چہرے کے تاثرات ان کی خوشی اور غمی کا پتہ دیتے ہیں، پھر چاہے وہ پاکستان کی ورلڈکپ 2021 میں آسٹریلیا سے سیمی فائنل میں شکست ہو یا یونائیٹڈ کی ایلیمنیٹر میں ہار، شاداب کے تاثرات مداحوں کو بھی جذباتی کردیتے ہیں۔

اس کا حال ہی میں مثالی نمونہ اس وقت دیکھا گیا جب ایلیمنیٹر 2 میں یونائیٹڈ کو قلندرز کے خلاف شکست ہوئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹورنامنٹ سے نکلنے پر شاداب کے چاہنے والے خاصے افسردہ تھے تاہم انہیں بہترین بولر کا ایوارڈ ملنے پر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

شاداب نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ میں اس ایوارڈ کے لیے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، انفرادی طور پر اعزازات حاصل کرنا اچھا ہے لیکن میں ان تمام انفرادی ایوارڈز کے بدلے میں اپنی ٹیم کی جیت لینا چاہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ ایوارڈ اسلام آباد کے مداحوں، مینجمنٹ، اونر اور کوچز کے نام کرتا ہوں۔

آخر میں انہوں نے ٹیم کو سپورٹ کرنے والے صارفین کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں