ڈنمارک نے اپنے شہریوں کو یوکرین میں روسی افواج کے خلاف لڑنے کی اجازت دے دی

ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن نے اپنے شہریوں کو یوکرین میں روسی افواج کے خلاف لڑنے کے لیے بننے والی بین الاقوامی بریگیڈ میں شامل ہونے کی اجازت دے دی۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق ایک بیان میں ڈینش وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈنمارک کےشہری روس سے لڑنے کے لیے عالمی بریگیڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ آزادی کا معاملہ ہے کوئی بھی اپنی پسند سےفیصلہ کرسکتا ہے۔

ڈینش وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ آزادی ڈنمارک میں رہنےوالے تمام یوکرینی شہریوں کے ساتھ ساتھ ایسے غیریوکرینی باشندوں کےلیے بھی ہےجو روس کےخلاف جنگ میں براہ راست حصہ لینا چاہتےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں