کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے قابو، رواں سال اب تک 15 افراد جان سے گئے

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کا جن بے قابو اور پولیس ملزمان کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔

جی نیوز کےمطابق نارتھ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر خوب تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

رواں سال کے دوران کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی جب کہ 90 افراد زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں