بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا۔
محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے 6 اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 393 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے صرف ایک شخص میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.25 فیصد رہی۔
حکام کے مطابق جس شخص میں وائرس کی تصدیق ہوئی وہ کوئٹہ کا رہائشی ہے جب کہ صوبے کے 29 اضلاع میں کورونا وائرس کا ایک بھی ٹیسٹ نہیں ہوا۔