امریکی اداکارہ نے فوائد بتاتے ہوئے جانور کی کچی کلیجی کھاکر سب کو حیران کردیا

امریکی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیری مونٹاج نے فوائد بتاتے ہوئے جانور کی کچی کلیجی کھاکر سب کو حیران کردیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر جانور کی کلیجی کھاتے ہوئے ویڈیو اپ لوڈ کی اور کہا کہ جانوروں کے کچے اعضاء کھانے سے صحت کو کافی فائدے پہنچتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا گیاکہ ہیری کے ہاتھ میں کسی جانور کی کچی کلیجی ہے اور وہ مزے سے چبا رہی ہیں، جسے دیکھ کر صارفین بھی دنگ رہ گئے۔

ہیری نے انسٹا گرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے صارفین کے رد عمل سے بچنے کے لیے کمنٹ سیکشن بند رکھا ہے ۔

ہیری کے فالورز کی تعداد 9 لاکھ 77 ہزار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں