کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب دن دہاڑے 2 ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق 2 مسلح ڈاکو پیٹرول پمپ پر کیشیئر اور دیگر افراد سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکو نے کیشیئر سے لوٹ مار کی جب کہ دوسرا کلاشنکوف لیے کھڑا رہا۔
دوسری جانب فیڈرل بی ایریا میں پولیس پر حملے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں 3 موٹرسائیکلوں پر سوار 5 ملزمان کوفائرنگ کرتےدیکھا جاسکتا ہے۔
ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہل کاراور2 راہگیرزخمی ہوئے تھے۔