جہانگیر ترین کی خراب طبیعت کا آج معلوم ہوا ہے؟ رانا ثناءاللہ کا وزیر اعظم پر طنز

مسلم لیگ ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن کی عدم اعتماد کا دباؤ نہیں، تو کیا جہانگیر ترین کی خراب طبیعت کا آج معلوم ہوا ہے؟

رانا ثناء اللہ نے کہا کہا کہ جہانگیر ترین کی طبیعت تواس وقت بھی خراب تھی، جب خود وزیر اعظم انہیں گرفتار کروانے کی کوشش کررہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اراکین کو ٹکٹ کا جو وعدہ کیا ہے، اس پر عمل کریں گے۔حکومت کو جتنی بھاگ دوڑکرنی ہے کرلیں چاہے تو پرویز الہٰی کو وزیراعلی بنادیں لیکن ن لیگ نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے رابطوں کی تصدیق ہوئی تھی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کی طبیعت خراب تھی، وزیراعظم نے رابطہ کر کے جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں