مہنگی پیٹرولیم مصنوعات خرید کر سستی کیسے دیں؟ آئل کمپنیوں نے آواز اٹھادی

وزیراعظم نے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کردی لیکن آئل کمپنیوں کو نقصان سے بچنے کا طریقہ نہیں بتایا کہ مہنگی پیٹرولیم مصنوعات خرید کر سستی کیسے دیں؟

آئل کمپنیوں نے آواز اٹھا دی جس کے بعد پاکستان میں تیل کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

سیکرٹری پیٹرولیم نے آئل کمپنیوں کو نہ گھبرانے کا مشورہ دے دیا اور کہا کہ قیمتوں کا فرق برداشت کرلیں بعد میں ادائیگی کردیں گے، حکومت پرائس ایڈجسٹمنٹ میکینزم تیار کررہی ہے ۔

ادھر یوکرین پر روسی حملے کے بعد تیل کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول ہو گئیں ، عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت 117 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کرگئی ، گیس اور گندم کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں