امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حقیقی قیادت کا فقدان ہے اور حکمرانوں کو اوپر سے مسلط کیا جاتا ہے ۔
بلوچستان کے شہر ڈیرہ اللہ یار میں مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی کے خلاف احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ جلسے جلسوں پر سرکاری وسائل خرچ کر کے اور لوگوں کو پیسے دے کر لانے والے جان لیں ، قوم آپ سے تنگ آ چکی ہے۔
انہوں نے پیکا آرڈینینس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی صحافیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ حکمران میڈیا کو دبانے کے لیے فسطائی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں ۔