سی فوڈ کھاتے ہوئے شہری کے منہ میں موتی آگیا، قیمت ہزاروں ڈالرز ہوسکتی، ماہرین

امریکا کے ہوٹل میں سی فوڈ کھاتے ہوئے ایک شخص کے منہ میں ہزاروں ڈالرز کا قیمتی موتی آگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں شادی شدہ جوڑا ایک ہوٹل میں سی فوڈ ( Oyster) کھارہا تھا کہ اچانک شوہر مائیکل اسپریسلر کو منہ میں کچھ سخت محسوس ہوا۔

تاہم باہر نکالنے پر معلوم ہوا کے وہ ایک موتی ہے جس کی قیمت ہزاروں ڈالرز ہو سکتی ہے جبکہ رپورٹس کے مطابق موتی کی کل لمبائی آٹھ اعشاریہ آٹھ ملی میٹر ہے۔

58 سالہ مائیکل کا کہنا ہے کہ وہ سی فوڈ کافی عرصے سے کھارہے ہیں لیکن کبھی ایسا حیرت انگیز واقعہ پیش نہیں آیا۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ( Oyster) کھاتے ہوئے اتنے بڑے موتی کا نکلنا اتفاق کی بات ہے جبکہ کہا جارہا ہے کہ 10 ہزار اوسٹر میں سے اتنا بڑا موتی برآمد ہوتا ہے جس کی قیمت بھی غیرمعمولی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مائیکل کی بیوی اس قیمتی موتی کو گلے کے ہار میں شامل کرنا چاہتی ہیں جبکہ مائیکل کی خواہش ہے کہ وہ اس کی مارکیٹ میں قیمت لگوائیں۔

اس کے علاوہ قیمتی موتیوں کی ماہرایک ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ موتی کی چمک سے اندازہ لگایا جاتا ہے کہ وہ کس ماحول اور پانی میں بنا ہے تاہم اس کو پالش کرنے کے بعد ہی موتی کی قدروقیمت معلوم ہوگی البتہ اس کی قیمت 50 ڈالرز سے لے کر ایک لاکھ ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں