وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو پاک آسٹریلیا سیریز دیکھنے کے لیے فری میں اسٹیڈیم آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن آئے میچ دیکھے، چائے بھی پلائیں گے۔
فواد چوہدری نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہو رہی ہےانہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہمیشہ عوام کے خلاف ہی کھڑی ہوتی ہے، پیسے لوٹنے کا معاملہ ہو یا کھیل کا، ہمیشہ عوام کےخلاف ہوتے ہیں، اپوزیشن کو فری ٹکٹ دیتے ہیں، آئیں اور میچ دیکھیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن ان فٹ ہے، میچ نہیں کھیل پائے گی ۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں بھارتی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کھیلنے آئے، بھارت سازشوں کی بجائے پاکستان آکر میچ کھیلے، ہم پاکستان اور بھارت میں کھیل کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں آج شروع ہونے والی پاک آسٹریلیا سیریز کا میچ دیکھنے وزیر اعظم عمران خان بھی پنڈی اسٹیڈیم آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں وزیراعظم آج آتے ہیں یا کل، مگر وہ انشااللہ میچ دیکھنے آئیں گے۔
Load/Hide Comments