پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں جاری ہے
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی میں کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ کھیلا اور اچھی تیاری ہے، ہوم سیریزکی اہمیت جانتے ہیں، کراچی اور راولپنڈی میں ٹریننگ پرفوکس کیا، دو کھلاڑی ان فٹ ہوئے، ایک کو کورونا ہوالیکن یہ کھیل کاحصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مومنٹم قائم رکھیں گے اور مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے جبکہ صبح وکٹ دیکھ کر ٹیم کا فیصلہ کریں گے ۔
دوسری جانب آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ امکان ہے دو اسپنرز اور تین فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تین کھلاڑی نہیں لیکن پھر بھی پاکستان ٹیم کو کمزور نہیں کہیں گے ۔
خیال رہے کہ پاک آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل موسم صاف ہوگا تاہم اتوار اور پیر کو راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاک آسٹریلیا سیریز اس حوالے سے بھی اہم ہے کیونکہ آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے۔