لاہور: پاکستان کے نامور اداکار مسعود اختر انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع نے مسعود اختر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسعود اخترگزشتہ ایک ماہ سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مسعود اختر کی نماز جنازہ عثمان پارک گلشن راوی میں ادا کی جائے گی۔