راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے آغاز سے قبل گزشتہ روز انتقال کرنے والے لیجنڈ لیگ اسپنر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
دوسرے دن کے کھیل کے آغاز سے قبل آسٹریلین لیجنڈ شین وارن اور پشاور دھماکے کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا اور پشاور دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا کی۔
One-minute silence observed in Pindi Stadium for Peshawar victims and Shane Warne. #PAKvAUS pic.twitter.com/5vIspAVmyr
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2022
خیال رہے کہ آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن گزشتہ روز تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے 52 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جبکہ پشاور میں بھی قصہ خوانی بازار میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 57 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔