عمران خان کےساتھ جو ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہےکہ کل کیا ہو گا یہ تو صرف اللّہ تعالیٰ کی ذات جانتی ہے مگر عمران خان کےساتھ جو ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے۔’

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ کرسی اورطاقت کاغلط استعمال اور اسے دائمی سمجھ لینے والےکا انجام ایسا ہی ہوتا ہے، مجھ سمیت سیاست اور زندگی کےطالب علم ضرورغورکریں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں ،حکومت بھی آنی جانی شے ہے مگر تکبر اور ظلم انسان کے آگےآتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نوازشریف کی ذاتی اور سیاسی زندگی کا شاید مشکل ترین وقت تھا مگربدترین حالات کے باوجودان کاکوئی ساتھی چھوڑکر نہیں گیاکیونکہ انہوں نے ہر کسی کو عزت دی، صبر اور تہذیب کا دامن نہیں چھوڑا، طاقت کارعب نہیں جمایا،دھمکیاں نہیں دیں، تمسخرنہیں اڑایا، کرسی جاتی دیکھ کر میں چھوڑوں گا نہیں جیسی بازاری زبان استعمال نہیں کی۔

مریم نواز نے کہاکہ عمران خان کودیکھ کر عبرت ہوتی ہے، تکبراورگھمنڈکاپہاڑ اُن لوگوں کےدرپر حاضری دے رہا ہے جن سے ہاتھ ملانےکو وہ اپنی توہین سمجھتا تھا، یہ سب مکافاتِ عمل نہیں تو اورکیا ہے؟ انسان کوانسان ناسمجھنےوالےکایہی انجام ہوتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں