وزیر اعظم عمران خان مرکز کے ساتھ ساتھ پنجاب کے سیاسی محاذ پر بھی سرگرم ہیں۔
کراچی دورے کے بعد وزیر اعظم آج لاہور جائیں گے جہاں وہ گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ لاہور کے دوران اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سےبھی ملاقاتیں کریں گے اور تحریک عدم اعتماد پر اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نےگورنرپنجاب کو بھی وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کیا ہے جہاں ترین گروپ سے متعلق بات کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد وزیراعظم اتحادیوں سے ملاقاتوں کے لیے متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنی حکومت میں پہلی مرتبہ کراچی میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا۔