آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ سہ ملکی کرکٹ سیریز کی خواہش ظاہر کردی

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ سہ ملکی کرکٹ سیریز کی خواہش ظاہر کردی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا، بھارت اور پاکستان کےساتھ سیریزکی میزبانی کی مخالفت نہیں کرےگا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سہ ملکی سیریز کا فارمیٹ پسند ہے کیونکہ ماضی میں سہ ملکی سیریز کامیاب رہیں، آسٹریلیا میں بھارت اور پاکستان سے تعلق رکھنے والی بڑی کمیونٹیز رہتی ہیں.

نک ہاکلے نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کا مقابلہ دنیائے کرکٹ میں دیکھا جاتا ہے، بھارت، پاکستان کے مقابلوں کیلئے مواقع فراہم ضرور کرنے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں