ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو ساتھ نبھانے کا یقین دلایا ہے: عامر ڈوگر کا دعویٰ

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر کاکہنا ہےکہ ایم کیو ایم کی قیادت نے وزیراعظم کو ساتھ نبھانے کا یقین دلایا ہے۔

ایک بیان میں عامر ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی متعدد ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے وزیر اعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم پرعزم ہیں کہ اپوزیشن کی تحریک کو شکست فاش ہوگی۔

عامر ڈوگر نے دعویٰ کیا ہےکہ ایم کیو ایم کی قیادت نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ وہ عمران خان کےساتھ ہیں۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے کل اپنی حکومت میں پہلی مرتبہ ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا جس میں تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر امور پر بات کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں