اوکاڑہ: اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کے بعدملک کے سیاسی منظر نامے میں لفظ’’ع‘‘دلچسپ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر لفظ’’ع‘‘ کے استعمال کا دلچسپ ٹرینڈ شروع ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ پر لکھا گیا کہ’’ع‘‘ سے عمران اسماعیل، ’’ع‘‘ سے عثمان بزدار کو بچانے کیلئے’’ع‘‘ سے عمران خان کے حکم پر’’ع‘‘ سے علیم خان کو ’’ع‘‘ سے عدم اعتماد سے روکنے آئے۔
’’ع‘‘ سے عارف علوی کے کردار کے باوجود’’ع‘‘ سے عین ممکن ہے کہ’’ع‘‘ سے عین موقع پر سب عین غین ہو جائے اور’’ع‘‘ سے عام انتخابات ہو جائیں۔