لاہور میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات

لاہور میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات سامنے آئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں شہری امین ایک کروڑ 18 لاکھ روپے لے کر بزنس پارٹنر کے گھر جارہا تھا کہ دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روکا اور پیسوں کا بیگ چھین کرفرار ہوگئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی۔

ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کاکہنا تھاکہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے سی سی ٹی وی کیمروں سے ملزمان کو تلاش کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ڈیفنس اے کے علاقے میں ہی ڈاکوؤں نے جنرل اسٹور لوٹ لیا جہاں ڈاکو اسلحے کے زور پر 50 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں