مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے آج اسلام آباد میں ملاقات کا امکان ہے۔
وفاقی وزیر اور ق لیگ کے سینئر رہنما طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی آج اسلام آباد آرہے ہیں، ملاقاتوں کے بعد وہ جو فیصلہ کریں گے وہ پوری پارٹی کو قبول ہو گا۔
ایک سوال کے جواب میں طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کی شہباز شریف سے بھی ملاقات ہو سکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اب تک اتحادی ساتھ کھڑے ہیں مگر حکومت کی اپنی صفوں میں گڑبڑ ہو رہی ہے، حکومت اپنے اراکین کو دیکھے کہ وہ کیوں منحرف ہو رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ق لیگ کی خواہش ہے کہ پرویز الہیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب بنیں۔