میری لیبون (ایم سی سی) نے کرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں کردی ہیں۔
ایم سی سی کے نئے قانون کے مطابق گیند کو تھوک لگا کر چمکانے پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ گیند پر تھوک لگانے کے عمل کو اب ٹیمپرنگ تصور کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ بیٹر کے کیچ آؤٹ کے قانون میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جس کے بعد اگر اوور ختم نہیں ہوا تو کیچ آؤٹ پر نیا آنے والا بیٹرہی اگلی گیند کا سامنا کرے گا، کیچ آوٹ ہونے کی صورت میں اسٹرئیکر اینڈ تبدیل نہیں ہوگا ۔
In the new MCC Laws, effective October 1, a new batter will be on strike following a caught dismissal even if the previous batter had crossed in the middle before the catch was taken.
Good decision? pic.twitter.com/7AHdKUDlc9
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) March 8, 2022
ایم سی سی کے نئے قانون کے مطابق میدان میں کسی جانور یا شخص کے آنے کی صورت میں امپائر ڈیڈ بال قرار دینے کا اہل ہوگا۔
اس کے علاوہ وائیڈ گیندکا فیصلہ بولر کے رن اپ سے قبل بیٹر کی پوزیشن کی بنیاد پر ہوگا، رن اپ کے دوران اگر بیٹر پوزیشن تبدیل کرے تو وائیڈ کے فیصلے پر اسکا اثر نہیں ہوگا۔
علاوہ ازیں بولر کے رن اپ کے دوران فیلڈر کی غیر ضروری موومنٹ پر بیٹنگ ٹیم کو5 پنالٹی رن ملیں گے ، اس کے علاوہ اہم سی سی نے “منکڈنگ” کو باضابطہ رن آؤٹ کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
ایم سی سی کے مطابق اب منکڈنگ کو ان فیئر پلے کے طور پر نہیں دیکھا جائے گا۔
ایم سی سی کے مطابق گیند ڈیلیوری سے قبل نان اسٹرائیکر اینڈ پر پلیئر کریز چھوڑنے پر آؤٹ ہوسکتا ہے جبکہ نان اسٹرائیکر کے گیند ہونے سے قبل رن آؤٹ پر گیند اوور میں نہیں گنی جائے گی۔
منکڈنگ کیا ہے؟
اگر کوئی بولر بیٹر کو بولنگ کرانے سے پہلے کریز سے نکلنے پر آؤٹ کردے تو اس طرح کے آؤٹ کو ‘منکڈنگ’ کہا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ لارڈز میں قائم ایم سی سی کرکٹ کے قوانین کی واحد اتھارٹی ہے اور یہ 1787 میں قائم ہوئی تھی۔
ایم سی سی کے مطابق نئے قوانین کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔