ضرورت پڑی تو اسلام آباد میں فوج بلاسکتے ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عام انتخابات میں ایک سال رہ گیا ، اس سے بڑی بیوقوف اپوزیشن نہیں دیکھی۔

انہوں نے اپوزیشن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے عمران خان سڑکوں پر بہت خطرناک ہوگا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک ہزار ایف سی اور ایک ہزار رینجرز طلب کرلی ہے، اگر ضرورت پڑی تو اسلام آباد میں فوج کو بھی بلا سکتے ہیں۔

شیخ رشید نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتمادپر کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی فوری اسمبلی کا اجلاس بلا لیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے ساتھ ساتھ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ اپوزیشن نے صدر مملکت کے مواخذے اور چیئرمین سینیٹ کی بھی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں