’شین وارن کا خیال تھا وہ 30 سال مزید زندہ رہیں گے‘

دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن سے متعلق ایک انکشاف سامنے آیا ہے جس میں ان کی کاؤنسلر نے بتایا کہ شین وارن کا خیال تھا ان کے پاس جینے کے لیے مزید 30 سال ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق شین وارن کی کاؤنسلر لیان یانگ کا کہنا ہے کہ شین وارن مرنے سے قبل بے حد خوش تھے۔

لیان یانگ کے مطابق انہوں نے 2015 میں 52سالہ شین وارن کو شادی کرنے کا مشورہ دیا تھااور آسٹریلوی کھلاڑی شادی کیلئے تیار بھی ہوگئے تھے۔

شین شادی کے لیے کسی لڑکی کی تلاش میں تھے: کاؤنسلر

اپنا تبصرہ بھیجیں