مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان آج شام 7 بجے ملاقات ہو گی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی ملاقات طے ہو گئی ہے، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات آج شام 7 بجے چوہدری شجاعت کی قیام گاہ پر ہو گی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے اسلام آباد میں مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات چیت کی گئی تھی۔
گزشتہ روز مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران بھی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔