روس نے امریکی صدر جوبائیڈن پر پابندیاں لگا دیں

روس نے امریکی پابندیوں کے ردعمل میں امریکی صدر جوبائیڈن پر پابندیاں لگا دیں۔

روس نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ ہلیری کلنٹن پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔

اس کے علاوہ روس نے کونسل آف یورپ سے نکلنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے عسکری حکام سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ان کا ملک نیٹو رکن نہیں بن سکتا، نیٹو رکن ممالک کا دفاع بھی نہیں کر سکتا۔

خیال رہے کہ یوکرین پر حملے کو جواز بنا کر امریکا نے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن، وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور کئی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں