پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تقریباً 50 سال بعد لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا نے ای ایس پی این کرک انفو کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے نام بدلنے کی کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ پہلے ہی متعدد اسپانسرز سے گفت و شنید کررہا ہے، اس کے علاوہ بہتر اسپانسرز ملنے کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سمیت دیگر اسٹیڈیمز کے نام بھی جلد ہی تبدیل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں
پی ایس ایل فائنل کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں ’گو نیازی گو‘ کے نعروں کی گونج
پی ایس ایل میچ دیکھنے آئے شہری کی قیمتی گاڑی قذافی اسٹیڈیم سے چوری ہوگئی
لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے اندر ڈیوٹی پر موجود لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کی کوشش
اس سے قبل 2013
اس سے قبل 2013 میں سیاسی عمل دخل کے باعث قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی کوششیں کی گئی تھیں لیکن بعدازاں ایسا ممکن نہیں ہوسکا تھا تاہم رمیز راجا کے مطابق مالی حالات کے سبب اسٹیڈیمز کے ناموں کو بدلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیڈیم کی تاریخ کیا تھی؟
یہ اسٹیڈیم 1959 میں بنا تھا جس کا نام ‘لاہور اسٹیڈیم’ رکھا گیا تھا، بعدازاں 1974 میں لیبیا کے صدر معمر قذافی نے لاہور میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے پاکستان کو ایٹمی ہتھیار ملنے کے حق میں تقریر کی جس کے بعد پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اس اسٹیڈیم کا نام لیبیا کے صدر کے نام پر ‘قذافی’ رکھ دیا۔