پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب صدیقی اپنی ہی جماعت کے رہنما اعجاز چوہدری پر برس پڑے۔
اعجاز چوہدری کی ٹی وی شو میں گفتگوپرپی ٹی آئی رہنماشعیب صدیقی نے ایک بیان میں رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شیشےکےگھر میں بیٹھ کر پتھرمارنے والے پہلے اپنےگریبان میں جھانکیں، خودڈبل گیم کرنے والے اعجازچوہدری نےکیوں (ن) لیگ کے لیے میدان کھلاچھوڑا؟
شعیب صدیقی نے کہا کہ اعجاز چوہدری نے 2013 اور 2018 کےانتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کوبیچا،اعجازچوہدری بتائیں انہوں نے (ن) لیگ سے این اے 133 کی سیٹ کاکتنے میں سودا کیا تھا؟
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں سے ان کی لین دین کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں، امید ہے اعجاز چوہدری آئندہ اپنی اوقات کے مطابق بات کریں گے۔