اسلام آباد: پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) وزرائےخارجہ اجلاس میں کشمیری قیادت کو دعوت پربھارتی اعتراض مسترد کردیا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہناہےکہ بھارت کے پاس مقبوضہ کشمیر کو اپنا اندرونی معاملہ قراردینےکاکوئی جوازنہیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اوآئی سی اجلاس میں کشمیری قیادت کی شرکت میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔