بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا عمران خان کی ٹوئٹ کا کچھ اور مطلب سمجھ بیٹھے۔
گزشتہ روز ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ کے الفاظ استعمال کرکے موجودہ سیاسی منظر نامہ بیان کیا تھا جس پر بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا عمران خان کے بیان کو کرکٹ میں میچ فکسنگ کا اعتراف سمجھ بیٹھے ۔
بی سی سی آئی عہدیدار نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) سے تحقیقات کا مطالبہ بھی کردیا۔
I was also being sarcastic on @ImranKhanPTI tweet of political match fixing on the eve of Holi which is known for humour and colours. Bura na mano holi hai
— Rajeev Shukla (@ShuklaRajiv) March 18, 2022
بعدازاں راجیو شکلا نے ایک اور ٹوئٹ کی اور بتایا کہ اس ٹوئٹ کے بعد ان پر تنقید بھی کی گئی، شکلا نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ’ برا نہ مانو، ہولی ہے‘
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پر بابراعظم کو بطور کپتان شاندار اننگز اور ورلڈ کلاس بیٹنگ پر مبارکباد پیش کی تھی۔
Congratulations to Babar Azam for leading the Pak team in a tremendous fightback with a superb captain's inning & world class batting display; & congratulations to the rest of the team too in the way they fought back, especially Rizwan & Shafique.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 17, 2022
وزیراعظم نے لکھا تھا کہ زبردست فائٹ بیک کرنے پر باقی ٹیم کو بھی مبارکباد، پوری ٹیم بالخصوص رضوان اور شفیق نے بھی زبردست مقابلہ کیا۔
وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا تھا کہ بدقسمتی سے کراچی کا میچ دیکھ نہیں سکا کیونکہ میں میچ فکسنگ کیخلاف ایک اور محاذ پر لڑ رہا ہوں جہاں میرے کھلاڑیوں کو بھاری رقم کے ذریعے لالچ دی جارہی ہے۔