ترین گروپ کا حکومتی شخصیات سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور: ترین گروپ نے حکومتی شخصیات سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے جہانگیر ترین سے ٹیلی فون پر رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ان کی جہانگیر ترین سے بات نہیں ہوسکی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ترین گروپ سے حکومت مخالف شخصیات کی ملاقاتیں جاری ہیں اور گروپ نے حکومتی شخصیات سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہےکہ جہانگیر ترین گروپ سے (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز بھی ملاقات کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں