سعد رفیق نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو قومی ہیرو قرار دیدیا

لاہور: (ن) لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہےکہ منحوس تبدیلی سے نجات کے لیے ضمیر کی آواز پر لبیک کہنے والے پی ٹی آئی اراکین قومی ہیرو ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ حکومت مصنوعی اکثریت کھوچکی ہے، اب اس کی بدمعاشی کا سامنا کرنے کے لیے سب تیارہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اوروزرا پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے بیزار اراکین کو کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں، ان اراکین کو تحفظ دینا اپوزیشن کی ذمہ داری ہے۔

سعد رفیق کا کہنا تھاکہ اپوزیشن نے کسی کو مجبور کیا نہ کوئی لین دین کیا، ریاستی طاقت استعمال کرنے والے اہلکار قانون کے کٹہرےمیں لائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں