راچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینیر رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ اب بات وزیراعظم کے استعفے سے آگے بڑھ گئی ہے۔
حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا کہ اب چیزیں پوائنٹ آف نو ریٹرن پر آگئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کی تاریخ تک حکومت کے ساتھ ہیں اور ایم کیو ایم کو کوئی جلدی نہیں ہے۔
عامر خان کا کہنا تھاکہ آخری وقت تک اس چیز کو دیکھیں گے جس میں عوام کی بہتری ہے۔