آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسٹاف ممبرز کی لاہور میں گالف کورس میں انٹری

آسٹریلیا کی کر کٹ ٹیم کے 4کھلاڑیوں نے 7 اسٹاف ممبرز کے ساتھ لاہور کے جم خانہ کلب میں گالف کھیلی۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ، جوش ہیزل ووڈ ، اسکاٹ بولینڈ اور مارک اسٹیکٹی نے لاہور جم خانہ کلب میں گالف کھیلی جبکہ ان کے ہمراہ 7 اسٹاف ممبرز بھی تھے ۔

آسٹریلوی اسکواڈ کے اراکین جمعہ کی صبح گالف کھیلنے کے لیے پہنچے ۔

اس موقع پر کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ہوٹل سے باہر نکلنا اور پھر گالف کھیلنا اچھا لگا، بہترین سکیورٹی اور انتظامات پر شکر گزار ہیں ، لاہور ٹیسٹ کے آغاز کے منتظر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ، دوسرے ٹیسٹ میچ میں جیت کے قریب تھے، ہم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی لیکن میچ نہ جیتنے پردکھ ہے۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر ہیزل ووڈ کا کہنا تھا کہ دن بہت اچھا رہا، گالف سے انجوائے کیا ۔ہمیں گالف کے لیے ہوٹل سے کلب لانے کے لیے بڑے انتظامات کیے گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 مارچ سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں