اسلام آباد: حکومت نے ترین گروپ سے فوری طور پر انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کردی۔
ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ وزیر دفاع پرویزخٹک نے رات گئے ان سے رابطہ کیا۔
عون چوہدری کے مطابق پرویز خٹک نے کہا کہ اہم فیصلے روک لیں ہم جلد اہم ہیش رفت سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ عون چوہدری سے گفتگو میں پرویزخٹک نے ترین گروپ سے فوری طور پر انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کردی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی ترین گروپ کے عون چوہدری سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے۔