یورپی یونین نے 5 ہزار اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ دستہ بنانےکی منظوری دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین روس کے خلاف نئی پابندیاں لگانے اور تیل کی خرید بند کرنے کی تیاری کررہا ہے جب کہ ہنگری نے پابندیوں کی مخالفت کردی ہے۔
دوسری جانب روسی صدر پیوٹن کے خلاف امریکی صدر جو بائیڈن کے بیانات پر ماسکو میں امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا گیا۔
روس کا کہنا ہے کہ بائیڈن کے بیانات تعلقات کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں۔