مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے 20 سے زائد اراکین بغاوت کرچکے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ آج تک ایک بھی اتحادی نے کھل کر نہیں کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔چند دنوں میں اتحادی جماعتیں فیصلہ کریں گی اور اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ملک میں انتشار پیدا نہ کرے ۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی ضد کی وجہ سے ملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہے ہیں، ان میں اسپورٹس مین اسپرٹ ہوتی تو مستعفیٰ ہوکر ملک کو بحران سے نکال دیتے۔