جوبائیڈن انتظامیہ چین پر مہربان ہوگئی

امریکی صدر جو بائیدن کی انتظامیہ چین پر مہربان ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیدن انتظامیہ نے ٹرمپ دورمیں مختلف چینی مصنوعات پر عائد اضافی ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اعلان میں بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں 352 چینی مصنوعات پراضافی ٹیکس ختم کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یوکرین تنازع پر امریکی اور چینی صدور کی ویڈیو لنک پر ایک دوسرے کو دھمکیاں دینے کی اطلاعات ملی تھیں ۔

خبر رساں ادارے کا بتانا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن نےچین کوخبردارکیا تھا کہ اگریوکرین میں فوجی کارروائی کے معاملے پر روس کا ساتھ دیا تو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے جب کہ چینی صدر نے بھی جوبائیڈن کو تائیوان کے معاملے پر باز رہنے کا کہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں