یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی فوج کی گولہ باری کے دوران روسی خاتون صحافی ہلاک ہوگئی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والی اوکسانا بؤلینا یوکرین میں رہائش پذیر تھیں اور تحقیقاتی ویب سائٹ دی انسائیڈر کے لیے کیف اور یوکرین کے دیگر شہروں سے رپورٹنگ کر تی تھیں۔
اوکسانا نے اس وقت اپنی آخری سانسیں لیں جب وہ یوکرین کے ضلع پوڈیل میں ہونے والے نقصانات کی فلم بندی میں مصروف تھیں۔
دوسری جانب یوکرین پر روسی حملے کو ایک ماہ مکمل ہوگیا اور اب یوکرینی صدر نے دنیا بھر میں روس کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا مطالبہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ یوکرین کی صورتحال پر نیٹو کانفرنس آج برسلز میں ہوگی جس میں شرکت کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن برسلز پہنچ گئے ہیں۔
نیٹو چیف کا کہنا ہےکہ برسلز میں ہونے والے اجلاس میں 4 جنگی گروپ بھیجنے کی منظور ی دی جائے گی، یہ گروپ بلغاریہ،ہنگری، رومانیہ اور سلوواکیہ بھیجے جائیں گے۔
تاہم روس نے خبر دار کیا ہے کہ نیٹو دستہ یوکرین آیا تو روس سےبراہ راست لڑائی ہوگی۔
روس کی جانب سے جاری بمباری پر جرمنی نے یوکرین کو 2 ہزار سے زائد ٹینک شکن ہتھیار دینے کا علان کیا ہے۔