وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مالاکنڈ جلسے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
شہباز گل کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے مالا کنڈ جلسے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک کیپشن بھی تحریر کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ یہ تو حالت ہے بلاول کے جلسے کی جس نے انقلاب لانا ہے۔
شہباز گل نے ٹوئٹر پر مزید لکھا کہ اس سے بڑی ریلی تو کونسلر نکالتی ہے۔
یہ تو حالت ہے بلاول کی جس نے انقلاب لانا ہے۔ اس سے بڑی ریلی تو کونسلر نکالتے ہیں۔ pic.twitter.com/Uvk1DRNDig
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 23, 2022