پنجاب کانسٹیبلری کی مزید نفری اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری

پنجاب کانسٹیبلری کی مزیدنفری اورگاڑیاں اسلام آبادپولیس کےحوالے کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کانسٹیبلری کی ایک ہزار نفری اسلام آباد پولیس کےحوالےکی جائےگی۔

اس کےعلاوہ 2 بکتربند گاڑیاں اور 5 قیدی وین بھی اسلام آباد پولیس کے حوالے کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کانسٹیبلری کی نفری کی رہائش کا انتظام اسلام آباد پولیس کرےگی۔۔ ڈیوٹی کےبعد نفری اور گاڑیاں پنجاب کانسٹیبلری کو واپس بھیج دی جائیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں