بھارت میں ایک نوجوان نے اپنی من پسند موٹر سائیکل’ایک روپے’ کے لاکھوں سکے جمع کرکے خرید لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے رہائشی بوپاتھی 2 لاکھ 60 ہزار بھارتی روپے کی رقم ایک روپے کے سکوں کی صورت میں لےکر موٹر سائیکل خریدنے کیلئے شوروم پہنچے جسے گنتی کرنے میں حکام کو 10 گھنٹے لگے۔
رپورٹس کے مطابق بوپاتھی اتنے سارے ایک روپے کے لاکھوں سکے وین میں رکھ کر شوروم آئے جبکہ انہیں ایک ٹرالی میں رکھ کر گاڑی سے نیچے اتارا گیا۔
Tamil Nadu man buys dream bike of Rs 2.6 lakh with Re 1 coins saved over 3 years, store takes 10 hours to count
Read: https://t.co/IDC1fiI6WW pic.twitter.com/c3SRtAWMLp
— The Times Of India (@timesofindia) March 28, 2022
بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان نے اپنی پسندیدہ بائیک خریدنے کے لیے مطلوبہ رقم 3 سال سے زائد عرصے میں جمع کی۔
اطلاعات کے مطابق، شوروم کا منیجر شروع میں اتنے سکے قبول کرنے میں ہچکچا رہا تھا لیکن پھر نوجوان کو مایوس نہ کرنے کا سوچا اور رقم رکھلی،منیجز کا کہنا تھا کہ میں نے آخرکار بوپاتھی کے خواب کو پورا کرنے کیلئے سکے قبول کیے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کل 10 لوگوں نے رقم گنی جس کے بعدبوپاتھی اپنے دوستوں کے ہمراہ رات 9 بجے کے قریب موٹر سائیکل لے کر روانہ ہوئے۔