پریتی زنٹا سے شاہد کپور تک، بالی وڈ اداکار اور ان کے سلیبریٹی کرش

بین الاقوامی سطح پر شہرت رکھنے والے بالی وڈ اسٹارز کئی مرتبہ اپنے انٹرویوز میں اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ ماضی میں وہ دیگر اداکاروں کی محبت میں گرفتار تھے۔

کچھ عرصہ قبل اداکارہ رانی مکھرجی نے بتایا تھا کہ وہ اپنی فلم غلام سے ہی عامر خان کی محبت میں گرفتار ہوگئی تھیں اور اب حال ہی میں اداکارہ شیفالی شاہ نے اس راز سے پردہ اٹھایا کہ وہ بھی عامر خان سے محبت کرتی تھیں۔

آئیے نظر ڈالتے ہیں بالی وڈ کے کچھ ایسے اداکاروں پر جن کے کرش دیگر اداکار رہ چکے ہیں۔

عالیہ بھٹ:

جلد ہی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی عالیہ بھٹ نے کئی انٹرویوز میں اعتراف کیا کہ شاہد کپور انہیں بے حد پسند ہیں۔

عالیہ کے مطابق انہیں شاہد کی شادی سے قبل ان پر کرش تھا، دونوں اداکار 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘شاندار’ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

کترینہ کیف:

بالی وڈکی کیٹ ہالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ‘ٹوائلائٹ’ کے ہیرو رابرٹ پیٹن سن کی گرویدہ تھیں۔

اداکارہ کے مطابق انہیں رابرٹ کی اداکارانہ صلاحیتیں خاصی پسند ہیں اور وہ ان کا کرش رہ چکے ہیں۔

ایوشمان کھرانہ:

اداکار ایوشمان کھرانہ کا کہنا ہے کہ وہ پریتی زنٹا کو بہت پسند کرتے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ کالج کے دنوں سے ہی وہ پریتی کے دیوانے ہیں اور وہ اداکارہ کی ایک بھی فلم نہیں چھوڑتے تھے۔

ایوشمان کا کہنا ہے کہ شاید ہی پریتی زنٹا کی کوئی ایسی فلم ہوگی جو انہوں نے نہ دیکھی ہو۔

شاہ رخ خان:
کروڑوں دلوں میں بسنے والے بالی وڈ کے کنگ خان کی پسند کوئی عام نہیں، انہیں ہالی وڈ کی مایاناز اداکارہ انجلینا جولی پر کرش تھا۔

شاہ رخ خان کے مطابق اگر وہ حقیقتاً کسی اداکارہ کے ساتھ کام کے خواہش مند ہیں تو وہ ہیں انجلینا جولی۔

دیپیکا پڈوکون:

دیپیکا پڈوکون ہالی وڈ فلم ‘ٹائٹینک’ کے ہیرو لیونارڈو ڈی کیپریو کی بہت بڑی پرستار ہیں۔

اداکارہ نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ اپنی بہن سمیت انہوں نے بھی ٹائٹینک اسٹار کا بڑا سا پوسٹر اپنے کمرے میں آویزاں کررکھا ہے اور دونوں بہنیں رات کو سوتے وقت اسے ضرور دیکھتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں