پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایم کیو ایم اوراپوزیشن کے درمیان معاہدے پر خوشی سے نہال ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اتفاق ہوگیا جس کے بعد دونوں جانب سے معاہدے پر دستخط بھی کیے جاچکے ہیں۔
اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے کی تصدیق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو اور ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے کی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن اور ایم کیوایم کے درمیان معاہدہ ہوچکا ہے، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی مذکورہ معاہدے کی توثیق کریں گے، جس کے بعد ہم انشااللہ میڈیا کو پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں گے۔
بلاول نے اپنے بیان کے آخر میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ’مبارک ہو پاکستان‘ لکھا۔
فیصل سبزواری کا بیان
دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے ٹوئٹ کی کہ متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاہدہ نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے، پیپلز پارٹی کی سی ای سی، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد اس کی تفصیلات سے شام4 بجے باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاہدہ نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے
پیپلز پارٹی کی سی ای سی، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد اس کی تفصیلات سے کل شام۴ بجے باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
@MQMPKOfficial @PPP_Org @pmln_org— Faisal Subzwari (@faisalsubzwari) March 29, 2022